بین الاقوامی خبریںسرورق

امریکہ نے بی 52 جنگی طیارے خلیج میں بھیج دیئے

دبئی: (ایجنسیاں)امریکہ خلیج میں اپنے دو بی 52 بمبارطیارے بھیج رہا ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے تصدیق کی کہ بی 52s آ پریشن کے علاقے میں پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئزن ہاور طیارہ بردار جہاز افغانستان سے فوجیوں کے انخلا میں مدد کے لیے وہاں موجود رہے گا۔ ایسوسی ایٹ پریس نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز افغانستان سے انخلا کے دوران امریکی افواج کے تحفظ کے کام کی قیادت کرے گا۔

نجی ذرائع نے واشنگٹن میں العربیہ اور الحدث کو بتایا کہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اضافی امریکی افواج مرکزی علاقے کی طرف جارہی ہیں۔ان ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز آئزن ہاور اب اس مشن کی مدد میں بحیرہ عرب خطے میں ہے اور یہ کہ اس مشن کی مدد میں بی 52s فضا میں اڑ رہے ہیں۔

پندرہ اپریل کو امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹیلیویڑن خطاب میں اعلان کیا کہ امریکا افغانستان سے فوج کی جلد واپسی شروع کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ کی طویل ترین جنگ کا خاتمہ ہو اور امریکی افواج کو وطن واپس لایا جائے۔ امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں فوجی مداخلت کے بعد سے اب تک 2300 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں اور اس ملک میں امریکی فوج کی موجودگی پر امریکا کو اربوں کا نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button