
امریکی-میکسیکو کی سرحد کے قریب ایس یو وی گاڑی اور ٹرک کے تصادم میں 13افراد ہلاک، متعدد زخمی
نیویارک(ایجنسیاں) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں میکسیکو کی سرحد کے قریب مسافروں سے بھری گاڑی ایک بڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے 13 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریجنل میڈیکل سنٹر کے عہدیدار جوڈی کروز نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ایس یو وی گاڑی جس میں بچوں سمیت دو درجن سے زیادہ افراد سوار تھے بجری سے بھرے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نیتجے میں 13 افراد مواقع ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
میکسیکو کی حکومت کے مطابق ، ہلاک ہونے والوں میں 10 افراد میکسیکن شہری تھے۔کیلیفورنیا ہائی وے پٹرول اہلکار نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ حادثے کے وقت ڈرائیور سمیت مجموعی طور پر 25 افراد ایس یو وی میں سفر کر رہے تھے۔ کار ساز کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق فورڈ ایکسپیڈیشن ایس یو وی میں تقریبا آٹھ افراد کے سفر کی گنجائش ہو تی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔




