بین الاقوامی خبریں

امریکی نائب صدر کملا ہیرس کوقتل کی دھمکی دینے والی نرس گرفتار

نیویارک:(ایجنسیاں)امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک 39 سالہ نرس کو نائب صدر کملا ہیرس کو مبینہ طور پر قتل کی دھمکی دینے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔نیوز چینل سی این این کے مطابق نیوینے فلپس کو امریکی خفیہ سروس کی تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا۔کملا ہیرس پہلی سیاہ فام خاتون ہیں جنہیں امریکہ کی نائب صدر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

فلوریڈا کے جنوبی ڈسٹرکٹ کے یونائیٹڈ سٹیٹس ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر فوجداری شکایت کے مطابق، نیوینے فلپس نے 13 سے 18 فروری کے دوران نائب صدر کو جان بوجھ کر قتل اور جسمانی نقصان پہنچانے کی دھمکی دی تھی۔ این بی سی میامی کی ویب سائٹ کے مطابق نیوینے فلپس 2001 سے جیکسن ہیلتھ سسٹم کے لیے کام کرتی ہیں۔ شکایت کے مطابق نیوینے فلپس نے جیل میں قید شوہر کو جے پے کے ذریعے ویڈیوز بھیجی تھیں، جو کہ ایک کمپیوٹر ایپلی کیشن ہے۔

اس ایپ کے ذریعے جیل کے قیدی اور ان کے اہلِ خانہ رابطے میں رہتے ہیں۔درج کی گئی شکایت کے مطابق نیوینے فلپس کیمرہ کو دیکھ کر صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کے لیے اپنی نفرت کا اظہار کر ہی تھیں۔ فوجداری شکایت کے مطابق ’ان ویڈیوز میں فلپس نے نائب صدر کملا ہیرس کو قتل کرنے سے متعلق بھی بیانات دیئے۔ان میں سے ایک ویڈیو میں نیوینے فلپس نے کہا کہ کملا ہیرس تم مر جاؤ گی۔ تمہارے دن گنتی کے ہیں۔

18 فروری کی ایک اور ویڈیو میں نیوینے فلپس نے کہا کہ وہ گن لینے جا رہی تھیں۔ ‘میں قسم کھاتی ہوں آج تمہارا دن ہے، تم مر جاؤ گی۔ آج سے 50 دن بعد یہ لکھ لو۔یوینے فلپس نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ مانتی ہیں کملا ہیرس سیاہ فام نہیں ہیں اور انہوں نے حلف برداری کی تقریب کے دوران اپنا ہاتھ پرس پر رکھا تھا،

بائبل پر نہیں۔شکایت کے مطابق تحقیقات کرنے والوں کو نیوینے فلپس کی ایک فوٹو بھی ملی تھی جس میں انہیں ایک شوٹنگ رینج میں ہاتھ میں بندوق لیے گولیوں کے نشان کے ساتھ اپنے ہدف کے ساتھ کھڑے مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button