انتخابات میں کرونا ریلی: اگلے 8دن میں مودی کی 6 ، امت شاہ کی 10 اور ممتا کی 17 ریلیاں
بنگال میں 52 دن میں کرونا کے 2663فیصد کیسز میں ہوا خطرناک اضافہ
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)کرونا ملک میں بے قابو ہوچکا ہے۔ روزانہ 2 لاکھ سے زیادہ انفکشن کا شکار ہو رہے ہیں، عوام خوفزدہ ہے۔ حکومت لوگوں کو سماجی فاصلہ اختیار کرنے اور ماسک پہننے کا مشورہ دے رہی ہیں ، لیکن انتخابی مہم کے نام پر وہ ازخود ان قوانین کی دھجیاں اڑاتے نظر آتی ہے ۔
مجموعی اعتبار سے صرف گزشتہ آٹھ دن میں وزیر اعظم نریندر مودی کی 6 ، وزیر داخلہ امت شاہ کی 10 اور ممتا بنرجی کی 17 ریلیاں ہونی ہیں۔ان بھیڑ کے مہلک نتائج بھی سامنے آرہے ہیں۔ بنگال میں انتخابی مہم شروع ہونے کے بعد سے کورونا انفیکشن میں 2600 فیصد اضافہ ہوا ہے۔کچھ اعداد و شمار پیش کئے جارہے ہیں۔ اسے دیکھ کر ، آپ سمجھ سکتے ہیں کہ مغربی بنگال ، آسام ، کیرالہ ، پانڈیچری اور تمل ناڈو کی سنگین صورتحال کے لئے لوگ کون اور کیسے ذمہ دار ہیں۔
5 ریاستوں میں ابھی صرف مغربی بنگال ہی باقی ہے جہاں تین مرحلے کے انتخابات باقی ہیں۔ وزیر اعظم مودی ، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی انتخابی ریلیاں کررہے ہیں۔ ان ریلیوں میں لاکھوں کی بھیڑ بھی ہے ۔ 90فیصد لوگ ماسک کے بغیر ہیں سماجی فاصلہ ندارد ہے۔ مودی کے اگلے 8 دن کے اندر یہاں 6 ریلیاں ہونی ہیں ، 10 امیت شاہ کی اور 17 ممتا بنرجی کی ہوگی،
اس کے علاوہ دوسر ے لیڈران کی ریلیوں اوراجلاس کی بھی کوئی گنتی نہیں ہے۔ اب کرونا کا گراف دیکھیں۔انتخابات کی تاریخوں کا اعلان 26 فروری کو کیا گیا تھا، اس دن کے بعد سے کرونا کی رفتار میں 2663فیصد اضافہ ہوا ہے۔
یہ اعداد و شمار 26 فروری سے 4 مارچ تک 7 دنوں میں پائی جانے والی کرونا کے کل اعداد و شمار کی بنیاد پر اخذ کئے گئے ہیں۔ 26 فروری سے 4 مارچ کے درمیان 1205 مریض پائے گئے تھے، جبکہ 10 اور 16 اپریل کے درمیان 33297 مریضوں کی شناخت ہوئی۔



