ماسک کوغیر ضروری بتانے والے بی جے پی لیڈر ہیمنت بسوا کا فلسفہ
گوہاٹی:(اردودنیا.اِن)ملک میں کورونا معاملات کے درمیان سیاسی جماعتوں کے انتخابی جلسوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اسی دوران آسام کے وزیر صحت ہیمنت بسووا سرما کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز اور ریلیوں کے درمیان کوئی ربط نہیں ہے۔ہیمنت بسوا نے پہلے کہاتھاکہ آسام کے لوگوں کوماسک لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہیمنت بسوا نے کہاہے کہ آسام میں انتخابی جلسوں اور کوویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان کوئی ربط نہیں ہے اور مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ جہاں بھی جلسے ہوئے ہیں وہاں سے کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
اس کے ساتھ انہوں نے کہاہے کہ ریاست میں کسی بھی امیدوار کو انفکشن نہیں ہواہے۔آسام میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 27 مارچ اور 1 اپریل اور 7 اپریل کو ہوئی اور سیاسی جماعتوں نے مارچ سے 4 اپریل تک ریاست بھر میں انتخابی مہم چلائی۔ ریاست میں کوویڈ 19 کیس فروری میں سب سے کم 396 تھے اور مارچ میں 875 تھے۔
16 اپریل تک کورونا کیس 4،528 پر پہنچ گئے۔ہیمنت نے کہا ہے کہ ہم نے یہ جاننے کے لیے مطالعہ کیا کہ آیا انتخابی جلسوں اور کووید کے نئے معاملات میں کوئی ربط ہے۔
لیکن یہ پایا گیا کہ کسی بھی ریلی کے مقام سے کوویڈ۔19 کے معاملے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ میرے حلقے میں 4 اپریل کو سوالکوچی میں ایک ریلی نکالی گئی تھی اور ابھی تک وہاں سے کوئی کوویڈکامعاملہ سامنے نہیں آیاہے۔



