قومی خبریں

اندور میں کورونا کا فعال کیس 2000 متجاوز

اندور:(اردودنیا.اِن)مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کورونا کے 317 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ یہاں فعال کیسوں کی تعداد 2066 تک پہنچ گئی ہے ۔سرکاری اطلاع کے مطابق ، کورونا کے اب تک کل 882389 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ، جمعہ کے روز ضلع میں 4416 مشتبہ افراد کی جانچ کی گئی۔

متاثرہ 63827 معاملات میں سے 60817 کو علاج کے بعد صحت مند قرار دیا گیا ہے ۔ 944 متاثرہ علاج کے دوران فوت ہوگئے ہیں۔ کورونا کی روک تھام کے لئے ضلع میں آج رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button