
اندور؍بھوپال:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) اندور کے لاسوڑیا تھانہ علاقہ میں بمبئی اسپتال کے قریب واقع ایک ہوٹل میں چل رہے سیکس ریکیٹ کا پولیس نے بھانڈا پھوڑ دیا ہے ۔ پولیس نے موقع سے ہی دو لڑکیوں اور 8 لڑکوں(جو ان کے گراہک تھے) کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس ہوٹل آپریٹر کی بھی تلاش کر رہی ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق حیدرآباد کی دو لڑکیاں اندور میں جنسی ریکیٹ چلا رہی تھیں۔
پولیس ان لڑکیوں کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں لڑکیوں کے موبائل میں ڈائل نمبرات کی بنیاد پر بھی اس معاملہ کی تفتیش کی جارہی ہے ، تاکہ اس معاملے کی مکمل چھان بین ہوسکے اور حقیقت سامنے آسکے۔ پولیس نے بتایا کہ اس میں ہوٹل آپریٹر کا کردار بھی نہایت ہی مشکوک ہے۔ پولیس اس کی بھی تلاش کر رہی ہے۔
اندور کے سابق ایس پی آشوتوش باگری نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ حیدرآباد کی دو لڑکیاں لاسوڑیا پولیس اسٹیشن کے تحت واقع ایک ہوٹل میں سیکس ریکیٹ چلا رہی ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے ہفتے کی صبح ہوٹل پر چھاپہ مارا اور دو لڑکیوں سمیت آٹھ لڑکوں کو موقع سے حراست میں لیا۔ ان گرفتار لڑکوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لڑکیوں کے موبائل کال کی ڈیٹیلس، اور ان کے درمیان آن لائن لین دین کی جانچ کی جارہی ہے۔پولیس کو شک ہے کہ مقامی لوگ بھی مقامی سطح پر سیکس ریکیٹ میں ملوث ہیں،پولیس جانچ کررہی ہے کہ اندور میں ان لڑکیوں کی تار کس کس کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔



