انسانی ہمدردی کی مثال،ایم ایل سی کے کویتا کا جوابی ٹوئٹ :دماغی عارضہ کاشکارکمسن کا علاج حکومت کی ذمہ داری

پداپلی:27/ڈسمبر(اردودنیا نیوز)ماہ جولائی میں ایک متاثرہ خاندان کی جانب سے اپنے لڑکے کے علاج کےلئے ٹوئٹر پرجاری کردہ امداد کی جذباتی اپیل کے باعث ایم ایل سی نظام آباد کے کویتا کادل بھر آیا۔جسکے فوری بعد نظام آباد کی سابق ایم پی نے ایک لمحہ کا توقف کےے بغیرفی الفور اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ محمد مطیع الرحمٰن جو ایک بھیانک دماغی عارضہ میں مبتلا تھے‘کے افراد خاندان کومطلع کیا کہ محمد مطیع الرحمٰن کے مکمل علاج ومعالجہ کی مکمل ذمہ داری اب حکومت تلنگانہ پر عائد ہے ۔کے کویتا کی جانب سے فی الفور دئےے گئے اس رد عمل نے متاثرہ خاندان کا حوصلہ بڑھادیا اور 7سالہ محمد مطیع الرحمٰن کے علاج سے متعلق مایوسی کے سایوں کی جگہ امید کی ایک روشن کرن نے لے لی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق رکن پارلیمنٹ نظام آباد ،و ایم ایل سی کے کویتا کو ٹویٹر ہینڈل سے غیر معمولی درخواست موصول ہوئی جس نے کویتا کی توجہ حاصل کرلی۔ مطیع رحمن نامی7 سالہ لڑکا دماغ سے متعلق ایک شدید بیماری میں مبتلا تھا۔ جسے طبی لغت کے مطابق ”دی پوسٹرئیر کرینیل فوسا“ کہا جاتا ہے۔ 7 سالہ لڑکا اس شدید عارضہ کے باعث 15 دن سے بے ہوشی کے عالم میں تھا۔ جیسے ہی کویتا نے ٹوئٹ کا نوٹس لیا ،
انہوں نے فورا ہی اس معاملے میں کمسن لڑکے کے علاج کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے نہ صرف محمد مطیع الرحمٰن کے والد کو اپنے بیٹے سے ملاقات کےلئے خلیج سے ہندوستان واپس بلانے میںاہم رول ادا کیا بلکہ مکمل علاج ومعالجہ کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کیے۔ انہوں نے نمس میں متعلقہ حکام سے بات کی اور افراد خاندان کی مالی مدد کرنے کے لئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ (سی ایم آر ایف) کے تحت ایل او سی کی درخواست کی جسے سی ایم او کی جانب سے عطا کیا جاتا ہے۔ بعد ازاں کے کویتا کی درخواست پرہاسپٹل انتظامیہ نے طبی اخراجات کو نصف فیصد تک کم کردیا۔
ماہ دسمبر کے دوران 4 سرجریوں کے بعد رحمن آہستہ آہستہ اپنی عمر کے بچوں کی طرح معمولات زندگی کی طرف لوٹ رہا ہے۔ کویتا جو مذکورہ لڑکے کے علاج کے دوران اس کی صحت میں بہتری سے متعلق مستقل نگرانی کر رہی تھیں آج ایک بارپھرمتاثرہ خاندان کے چہروں پر اس وقت خوشیاںبکھیردیں جب آج اچانک وہ پداپلی میں رحمٰن اور اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ رحمان کے اہل خانہ کے ساتھ کچھ وقت گزارتے ہوئے ایم ایل سی کلواکنٹلا کویتا نے ننھے رحمٰن کی جلد صحت یابی اور تندرستی کےلئے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔



