بین ریاستی خبریں

انسداد گاو کشی بل پرواپس لینے کا مطالبہ،جمعیت علماء بیدر کے وفدکی ریاستی وزیرسے نمائندگی

 

 

جمعیت علماء بیدرکا ایک وفد وزیرمویشی پالن مسٹر پربھو چوہان سے ملاقات کر کہ زبیحہ گائوکے مسئلہ کو اٹھایا جس پر مسٹر پربھو چوہان سے کوئی تشفی بخش اور خاطرخواہ جواب نہیں ملا بس اتنا کہتے ہوئے اپنا دامن چھڑا لیا کہ ’’فی الوقت صرف آپ لوگ چکن کھائو آگے دیکھا جائیگا ‘‘انسداد گائو کشی قانون صرف اور صرف ایک مخصوص طبقہ کو نشانہ بنانے کے لئے لایا گیا ہے اس قانون کی وجہ سے کسانوں کو زبردست زد پہنچی ہے ،جوگائے دودھ دینے یابیل ہل جوتنے کے قابل نہ ہوں ایسے جانوروں کو کسان بیچ کربرُے وقت میںاپنا گذارا کرلیتے تھے،مسٹر پربھو چوہان سے یہ پوچھا گیا کہ ایسے عمر رسیدہ جانور جو دودھ دینے اور ہل جوتنے کے قابل نہ ہوں انکا کیا کیا جائے تو انہوں نے کہا کہ ایسے جانوروں کو زمین میں دفن کردیا جائے ،وزیرموصوف کا یہ جواب حیران کُن اور تعجب خیزہے ،اس وقت ملک میں کسانوں پر ہرطرح سے ظلم ہو رہا ہے ہر ہندوستانی جانتا ہے پوری دنیا میں سب سے زیادہ بیف ایکسپورٹ کرنے والی مودی سرکار ہے جہاں ٹنوں سے بیف ایکسپورٹ کیا جارہا ہے، انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ پہلے اس پر پابندی عائد کی جائے،طرفہ تماشا یہ ہے کہ گوا میں بھی بے جے پی سرکار ہے لیکن وہاں ہمت نہیں ہے کہ انسداد گائو کشی بل لایا جائے،جمعیت علماء ہند موجودہ سرکار سے درخواست کرتی ہے کہ وہ اس لائے ہوئے بل واپس لے لیں،وزیر موصوف نے آئمہ مساجد کی رکی ہوئی تنخواہیں جلد از جلد جاری کرنے کا تیقن دیا اور مزید کہا کہ ہماری سرکار درگاہوں قبرستانوں اور مساجدکوجو ہو سکے امداد دینے کے لئے تیار ہے،اس وفد میںجمعیت علماء کے ضلع بھر کے ذمہ داران موجود تھے،جسمیں قابل ذکر مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر،مولانا تصدق ندوی جنرل سکریٹری،حافظ محمدعمراشاعتی خازن،مولانا محمدفریدصاحب حسامی سکریٹری،مولانا محمدعبدالقدیرصاحب،حافظ محمداکبر علی ،حافظ محمدخلیل بسواکلیان،مولانا محمداسحاق رشیدی ،مولانا اخترپٹیل رشادی،جناب سید علی احمد گتہ دار بھالکی موجودتھے،جناب محمدرئوف الدین کچہری رکن حج کمیٹی ریاست کرناٹک نے وزیر موصوف سے تمام کا تعارف کروایا،اس وفد میں سید الیاس صاحب ہمناآباد بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button