

ممبئی: (اردودنیا.اِن) انٹیلیا معاملے کی تحقیقات کرنے والی این آئی اے کو سچن وازے کی ایک خفیہ ڈائری ملی ہے۔ اس ڈائری کو انہوں نے سی آئی یو کے دفتر میں چھپا کررکھا تھا۔ ذرائع کے مطابق تکنیک میں ماہر ہونے کے باوجود وہ چیزوں کاخفیہ آن لائن ریکارڈ نہیں رکھتاتھا؛ بلکہ انہیں ڈائری میں ریکارڈ کرتا تھا، یہ ڈائری دفتر میں چھپی ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق اس ڈائری میں رقم کے لین دین کے شواہد بھی ملے ہیں۔ ان میں سے بیشتر نقد کی منتقلی کے ہیں۔اسی معاملہ میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے این آئی اے نے کلوا میں گرفتار کانسٹیبل ونائک شندے کے فلیٹ سے ایک پرنٹرضبط کیا ہے ،
این آئی اے کو شبہ ہے کہ اس پرنٹر سے اسکارپیو سے برآمد کیا گیا دھمکی آمیز پرنٹ کیا گیا تھا۔ ادھر یہ بھی رپورٹ سامنے آرہی ہے کہ اینٹیلیا کیس جلد ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ این آئی اے کو اس کیس سے وابستہ کئی اہم شواہد مل گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سچن واز ے نے بھی اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے ، لیکن این آئی اے کچھ اور ٹھوس شواہد کی تلاش میں ہیں، وازے کی پولیس تحویل 25 مارچ کو ختم ہورہی ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ اس سے قبل این آئی اے اس کیس کا انکشاف کرے گی۔



