قومی خبریں

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن رام دیو پر برہم ، ایلوپیتھ کیخلاف پروپیگنڈہ کا الزام

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (IMA) نے یوگ گرو بابا رام دیو پر ایلوپیتھ طریقۂ علاج کیخلاف جھوٹ پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ڈاکٹروں کی تنظیم انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے رام دیو کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کو لکھے گئے خط میں آئی ایم اے نے کہا کہ رام دیو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

جس میں رام دیوایلوپیتھ میڈیسن کو کوڑا کرکٹ اور دیوالیہ سائنس قرار دے رہے ہیں۔آئی ایم اے نے لکھا ہے کہ اس سے قبل بھی کرونا کے لئے تیار کردہ اپنی دوا کے اجر اء کے دوران ، رام دیو نے ڈاکٹروں کو ’قاتل‘ کہا تھا۔ پروگرام میں وزیر صحت بھی موجود تھے۔آئی ایم اے کے مطابق سبھی جانتے ہیں کہ جب بابا رام دیو اور اس کے ساتھی بال کرشن بیمار ہوتے ہیں تو انھیں ایلوپیتھی کا علاج کرایا جاتا ہے۔

اس کے بعد بھی وہ اپنی غیر قانونی دوائیں بیچنے کے لئے ایلوپیتھی کے تعلق سے لوگوں میں بدگمانی پھیلارہے ہیں ، جس سے بڑی آبادی متاثر ہورہی ہے۔آئی ایم اے نے لکھا کہ با با رام دیو نے دعویٰ کیا ہے کہ ریمیڈ یسویر، فیوفلو اور ڈی جی سی آئی کے علاوہ دیگر ادویات سے لاکھوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی جی سی آئی) اور وزیر صحت کی ساکھ کوبھی چیلنج کیا ہے۔

آئی ایم اے نے یہ بھی لکھا ہے کہ اس وقت ملک میں کرونا کی وبا کی وجہ سے ہیلتھ ایمرجنسی سے گذر رہا ہے۔ اب تک لاکھوں افرادکرونا کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں ، ڈاکٹر اور طبی عملہ حکومت کے ساتھ مل کر اس کے روک تھام کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button