اسپورٹس

انگلینڈ نے آخری مرتبہ 1984 میں ہندوستان میں ون ڈے سیریز جیتاتھا

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کھیلا جارہا ہے ،پہلے میچ میں جیت درج کرنے والی ٹیم انڈیا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنا چاہے گی۔اہم بات یہ ہے کہ گھر میں کھیلتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچوں میں ہندوستان کا زبردست ریکارڈ ہے۔ ہندوستانی ٹیم گذشتہ 36 سالوں سے گھریلو سرزمین پر انگلینڈ کے خلاف کوئی دو طرفہ ون ڈے سیریز نہیں ہاری ہے۔

موجودہ سیریز میں بھی وہ 1-0 سے آگے ہے۔ ایسی صورتحال میں ٹیم انڈیا کے پاس انگلینڈ کے خلاف مسلسل چھٹی سیریز جیتنے کا موقع ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے آخری مرتبہ 1984-85 میں ہندوستان میں ون ڈے سیریز جیتی تھی۔ تاہم ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے سیریز 1992-93 اور 2001-02 میں ڈرا رہی۔

تب سے ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف اپنی تمام ون ڈے سیریز گھروں میں کھیلتے ہوئے جیتا ہے۔آخری بار دونوں ٹیموں نے 2017 میں ہندوستان میں ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔ تین میچوں کی سیریز ہندوستانی ٹیم نے 2-1 سے جیتا تھا ۔ ہندوستان نے اب تک انگلینڈ سے گھر پر مجموعی طور پر 9 باہمی ون ڈے سیریز کھیلی ہے جس میں ہندوستان نے چھ سیریز جیتی ہیں جبکہ انگلینڈ نے ایک سیریز میں اپنے نام کیا ہے۔

دو سیریز ڈرا رہی ۔ون ڈے کرکٹ میں اب تک ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین 101 میچ کھیلے جاچکے ہیں ، جن میں 54 میچ ہندوستانی ٹیم نے جیتا ہے جبکہ انگلینڈ نے 42 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ دو میچ برابر رہے اور تین میچوں میں کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button