
انگلینڈ کا اسکور3وکٹ کے نقصان پر 53رنز،سامنے ہے482 رنز کا ہدف

چنئی: (اردودنیا.اِن) ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ چنئی میں کھیلا جارہا ہے۔ ٹیم انڈیا نے دوسری اننگز میں 286 رنز بنائے۔ انہیں پہلی اننگز میں 195 رنز کی برتری حاصل تھی۔ اس لحاظ سے انگلینڈ کو 482 رنز کا ہدف ملا۔ جواب میں انگلینڈ نے تیسرے دن کے اختتام تک 53 وکٹیں گنوا دیں۔
ڈین لارنس اور جو روٹ ناٹ آئوٹ ہیں۔اسپنر اکچھر پٹیل نے انگلینڈ کو دوسری اننگز میں پہلا جھٹکا دیا۔ انہوں نے اوپنر ڈوم سیبی کو ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا ۔ دوسرا جھٹکا روی چندرن اشون نے دیا۔ انہوں نے 25 رنز کھیل رہے روری برنز کو آئوٹ کیا ۔ جیک لیچ جو نائٹ واچ مین کی حیثیت سے 4 نمبر پر آئے تھے انہیں پٹیل صفر پر آپوٹ کیا۔اس طرح سے انگلینڈ نے 53 کے اسکور پر اپنے چار وکٹ گنوادئیے ہیں۔
ٹیسٹ میں سب سے بڑے ہدف کوپورا کرنے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے نام ہے۔ انہوں نے 2003 میں آسٹریلیا کے خلاف 418 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔ ہندوستان کی سرزمین پر اب تک 387 رنز کے ہدف کو حاصل کیا جا سکاہے۔ دسمبر 2008 میں چنئی کے اسی گراؤنڈ میں ہندوستان نے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔اگر غیر ملکی ٹیم کے بارے میں بات کریں صرف ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کے 276 رنز کے سب سے بڑے ہدف کو حاصل کیا تھا۔ انہوں نے 1987 کے دہلی ٹیسٹ میں ہندوستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
بڑا ہدف اب تک کوئی غیر ملکی ٹیم ہندوستان میں حاصل نہیں کرسکی۔اشون نے دوسری اننگز میں 8 ویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 106 رنز کی اننگ کھیلی۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 5 ویں سنچری ہے۔ اس سے قبل انہوں نے اگست 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری بنائی تھی۔ اس وقت انہوں نے ٹیسٹ میں 118 رنز بنائے تھے۔
ٹیم انڈیا نے تیسرے دن کا آغاز دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 54 رنز بنا کر کیا۔ اس کے بعد ٹیم صرف 11 رنز بنانے میں 3 اور وکٹیں گنوا بیٹھی۔
روہت شرما ، چتیشور پجارا اور رشبھ پنت جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ روہت بھی زیادہ یرنہ ٹھہر سکے اور 26 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں جیک لیچ کی گیند پر وکٹ کیپر بین فاکس نے اسٹمپ کیا۔
ہندوستان نے ایک وقت 106 رن پر 6 وکٹیں گنوا دیا تھا ۔ اس کے بعد کپتان وراٹ کوہلی اور آل راؤنڈر روی چندرن اشون نے اننگز کو سنبھالا اور ساتویں وکٹ کے لئے 177 گیندوں پر 96 رنز کی شراکت کی۔ ہندوستان کی جانب سے اشون نے سب سے زیادہ 106 اور کوہلی نے 62 رنز بنائے۔



