اسپورٹس

انگلینڈ کی ٹیم نے غیر ملکی سرزمین پر 107 سال بعد کیا حیرت انگیز کارنامہ

انگلینڈ کی ٹیم نے غیر ملکی سرزمین پر 107 سال بعد کیا حیرت انگیز کارنامہ

ٹیسٹگالے:(اردودنیا.اِن) انگلینڈ اور سری لنکا کے مابین کھیلی جانے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں مہمان ٹیم انگلینڈ نے میزبان ٹیم سری لنکا کو کلین سویپ کردیا ۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ کی ٹیم نے کئی سالوں کے بعد ایک بہت بڑا ریکارڈ بنایا۔ 107 سال بعد یہ پہلا موقع ہے جب انگلینڈ کی ٹیم غیر ملکی سرزمین پر مسلسل پانچ ٹیسٹ میچ جیت چکی ہے۔پیر کو انگلینڈ نے سری لنکا کو گالے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

انگلینڈ نے 1911 اور 1914 کے درمیان مسلسل پانچ یا اس سے زیادہ ٹیسٹ میچ جیتے تھے۔ اسی دوران موجودہ انگلینڈ کی ٹیم نے میزبان سری لنکا کو 2-0 سے شکست دینے سے قبل میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف مسلسل تین ٹیسٹ میں حاصل کی تھی۔ کیپ ٹاؤن میں پہلا ٹیسٹ 189 رنز سے جیتا تھا ، دوسرا ٹیسٹ پورٹ الزبتھ میں ایک اننگز اور 53 رنز سے جبکہ جوہانسبرگ میں تیسرا ٹیسٹ 191 رنز سے جیتا تھا۔

اس کے بعد جو روٹ کی کپتانی میں انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو سات اور دوسرے ٹیسٹ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔انگلینڈ نے 107 سال قبل غیر ملکی سرزمین پر مسلسل سات ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی اس کے بعد سے انگلش ٹیم مسلسل 5 میچ نہیں جیت سکی تھی ، لیکن اب ایک بار پھر انگلینڈ نے حیرت انگیز یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم نے 107 سال قبل جنوبی افریقہ میں تین اور آسٹریلیا میں دسمبر 1911 اور جنوری 1914 میں چار ٹیسٹ جیتے تھے۔

مزیدخبریں

متعلقہ خبریں

Back to top button