بین ریاستی خبریں

اورنگ آباد : ملت اسلامیہ میں خیرامت ،داعی اسلام مولانا کلیم صدیقی صاحب

دعوت دین ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے. ملت اسلامیہ میں خیرامت اور داعی الی اللہ ہونے کا شعور پیدا کرنا وارثین انبیاء و خواتین اسلام کی اولین ذمہ داری ہے. داعی اسلام مولانا کلیم صدیقی صاحب

اورنگ آباد:الحمد لللہ، آج 21 جنوری 2021، بروز سنیچر دوپہر 3 تا5 بجے مجیدیہ فنکشن ہال، سلک ملز کالونی خطاب عام بعنوان دعوتی مہممن الظلمات الی النور حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند اورنگ آباد کے زیر اہتمام رکھا گیا۔جس میں عالم اسلام کے مشھور ومعروف داعی اسلام حضرت مولانا محمد کلیم صدیقی صاحب کا خطاب ہوا۔

پروگرا کا آغاز نتالیہ کشف کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ جبکہ محترمہ بشریٰ ناہید صاحبہ نے تزکیر بالقرآن پیش کی۔ افتتاحی کلمات مولانا عبدالقوی فلاحی صاحب (سابق جنرل سکریٹری مجلس العلماء مہاراشٹر) نے پیش کئے۔ پھر عائشہ عادل مدنی اور معاویہ نے ترانہ پیش کیا۔بعد ازاں داعی اسلام حضرت مولانا محمد کلیم صدیقی صاحب۔کا تفصیلی خطاب ہوا۔حضرت مولانا نے دعوت دین کے تمام تر پہلوؤں پر خطاب فرماتے ہوۓ ہر مسلمان خاتون کو دعوتی ذمہ داری کا احساس دلایا۔

حالات حاضرہ میں دعوت دین کے لئے میسر سازگار حالات پر مشتمل حقائق وواقعات کو بیان فرمایا. انسانیت اندھیروں میں بھٹک رہی ہے اور روشنی صرف مسلمانوں کے پاس ہے. لھذا ہر مسلمان خاتون کے لئے دعوت دین کا فریضہ ادا کرنا لازمی ہے۔اور ساتھ مولانا نے فرمایا کہ ہر سماج کی تشکیل میں خاتون کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ اسلئے خواتین کو آگے آنے اور اپنی صلاحیتوں کو ابھارنے کی اور اسکا صحیح استعمال کی اشد ضرورت ہے۔

اس پروگرام میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض نصرت جہاں نے بخوبی انجام دئیے۔ فہیم النساء صاحبہ (ناظمہ شہر اورنگ آباد) نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔ شفیقہ نصیر صاحبہ (ضلعی ناظمہ) کی دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

اللہ رب العزت قبول فرمائے اور ہمیں دعوت دین کی ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے. آمین یا رب العالمین

مزید خبریں

متعلقہ خبریں

Back to top button