بین ریاستی خبریں

اورنگ آباد : مہا وکاس اگھاڑی کا دبدبہ

اورنگ آباد: گرام پنچایت انتخابات کے ووٹوں کی گنتی آج کی گئی اور نتائج کا اعلان کیا گیا‘ جس میں ضلع کے ایم ایل ایز کی تعداد کے لحاظ سے گرام پنچایتوں پر شیوسینا کا دبدبہ رہا اور اکثر گرام پنچایتوں پر شیوسینا ایم ایل ایز کے پینلس کامیاب ہوئے‘ جبکہ بی جے پی کے حمایت یافتہ پینلوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح ہو کہ اورنگ آباد ضلع کی 617 گرام پنچایتوں کی معیاد ختم ہونے کے بعد انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا‘ ان میں سے 35 گرام پنچایتوں میں اراکین کا بلا مقابلہ انتخاب کرلیا گیا تھا‘ جبکہ 579 گرام پنچایتوں کیلئے گذشتہ 15 جنوری کو رائے دہی کروائی گئی تھی۔ آج صبح ساڑھے آٹھ بجے سے رائے شماری (ووٹوں کی گنتی) شروع کی گئی۔

اس بار EVM سے رائے دہی کروائے جانے کی وجہ سے ووٹوں کی گنتی اور نتائج کے اعلان میں تاخیر نہیں ہوئی اور دوپہر تک ہی نتائج ظاہر ہوگئے۔ عیاں رہے کہ اورنگ آباد ضلع کی 9اسمبلی نشستوں میں 6 اسمبلی حلقے شیوسینا کے پاس ہیں اور گرام پنچایت انتخابات میں بھی ایم ایل ایز کی تعداد کے لحاظ سے شیوسینا کا دبدبہ دکھائی دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button