بین ریاستی خبریں

اورنگ آباد میں کورونا کے 988 نئے کیسز درج ، مزید 26 مریضوں کی موت,تھانے شہر میں کورونا وائرس کے 2274 نئے کیسز ، 52 اموات

اورنگ آباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے 988 نئے کیسز درج ہونے کے بعد اب تک ضلع میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 130836 ہوگئی ہے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ مزید 26 افراد کی موت کے بعد مجموعی طور پر اموات کی تعداد 2 ہزار 709 ہوگئی ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ مزید1266 مریضوں کی صحت یابی کی کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 119117 ہوگئی ہے ۔ اس وقت ضلع میں 9010 مریض زیر علاج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں اب تک 985461 نمونوں کی جانچ ہوچکی ہے۔ اورنگ آباد میونسپل کمشنر آستیک کمار پانڈے نے جمعہ کے روز شہر کے کچھ ماہر امراض اطفال کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں بچوں میں انفیکشن سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مہاراشٹر کے تھانے شہر میں کورونا وائرس کے 2274 نئے کیسز ، 52 اموات

مہاراشٹر کے تھانے ضلع میں کورونا کے 2274 نئے کیس درج ہونے کے بعد اب تک ضلع میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 484769 ہوگئی۔ ایک عہدیدار نے ہفتے کے روز بتایا کہ یہ کیسزجمعہ کو درج کیے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مزید52 مریض انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ، جس کے بعد ضلع میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والے لوگوں کی تعداد 7935 ہوگئی ہے۔عہدیدار کے مطابق ضلع میں کورونا سے اموات کی شرح 1.63 فیصد ہے۔ پڑوسی ضلع پال گھرمیں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 94483 ہوگئی ہے ، جبکہ وبائی امراض کی وجہ سے 1687 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button