اسپورٹس

اولمپک کا ٹکٹ حاصل کربھوانی دیوی نے رقم کی تاریخ

تلوار باز

پہلی ہندوستانی تلوار باز

چنئی: (اردودنیا.اِن)تمل ناڈو کی سی اے بھوانی دیوی رواں سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کے ٹکٹ حاصل کرکے ان کھیلوں کے لئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ہندوستانی تلوار باز بن گئیں۔ بھوانی نے ایڈجسٹڈ آفیشل رینکنگ (اے او آر) پر مبنی اولمپک کوالیفکیشن حاصل کی۔ عالمی درجہ بندی کی بنیاد پر 5 اپریل 2021 ء تک ایشیاء— اوشیانا کے خطے کے لئے دو جگہ تھی۔

بھوانی فی الحال 45 نمبر پر ہے اور وہ درجہ بندی کی بنیاد پر ایک پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گی۔درجہ بندی جاری ہونے پر اس 27 سالہ کھلاڑی کی سرکاری کوالیفکیشن پر 5 اپریل کو مہر لگے گی۔ وزیر کھیل کیرن ریججونے اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے پر بھوانی دیوی کو نیک خواہشات اورمبارکباد پیش کیا ہے۔ وہ یہ کارنامہ سر انجام دینے والی پہلی ہندوستانی تلوار باز بن گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button