تلنگانہ کی خبریں

اوٹکور: متفرق خبریں

شادی

اوٹکور کی تاریخی مسجد، مسجد عادل شاہی کی تزٸین نو۔مالی اعانت کرنے والوں کی تہنیت

اوٹکور: (عبدالوسیم)اوٹکور مستقر میں آج مسجد عادل شاہی میں ایک تہنیتی تقریب مناٸی گٸی تفصیلات کے مطابق مسجد عادل شاہی جو کہ اوٹکور مستقر کی 700 سالہ قدیم مسجد ہے جو کٸی دنوں سے اس کی دیواریں بوسیدہ ہوٸی تھیں اور مسجد کے مینار بھی نہیں تھے۔مسجد کی آہک پاشی و مرمت کیلٸے مسجد کمیٹی کے صدر قاضی عبدالخالق نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے چند غیور مسلمانوں کے سامنے مسجد کے تعلق سے تعاون کی اپیل کی۔

شادی

اس بات پر اہل خیرحضرات نےاس کارخیر کام کو لبیک کہتے ہوٸے اس کار خیر کام میں قدم بڑھاتے ہوٸے مسجد کا تعمیری کام شروع کیا گیا اور کمیٹی کے ذمہ دار حضرات کوتعمیری کام کی ذمہ داری سونپتے ہوٸے دو ماہ کے اندر مسجد کی مرمت و آہکپاشی کی گٸی۔

جیسے مسجد کے مینار نصب کٸےگٸے، باٶنڈری وال تنگ دامنی کا شکار ہونے پر اس باٶنڈری کو وسیع و عریض کیا گیا،اس طرح سے جملہ مسجد کی تعمیراتی کام میں حصہ لیا۔بعد ازیں دو ماہ بعد مسجد کا مکمل تعمیری کام ہونے پر کمیٹی ذمہ داران نے ایک اجتماع منعقد کرتے ہوٸےمسجد کے تعمیری کام میں حصہ لینے والے حضرات کو تہنیت پوشی و گلپوشی کی گٸی۔اس موقع پر سید سعادت علی صاحب نے کہا کہ مسجد کی تعمیری کام میں حصہ لینے اور تعاون کرنے والوں پر قرآن و حدیث میں بڑی خوشخبری آٸی ہے۔

جو بھی مسجد کے لیے تعمیری کام میں حصہ لیتا ہے تو اللہ تعالی اس کیلٸے جنت میں ایک بہترین مکان بناتا ہے۔

اس اجلاس کی زیرنگرانی سید سعادت علی صاحب و عبدالرشید صاحب اور زیرصدارت قاضی عبدالخالق مسجد عادل شاہی صدر کمیٹی نے کی۔اور مہمان خصوصی کے طورپر قاضی شہاب الدین صاحب نے شرکت کی۔اور اس کے علاوہ تعمیری کام میں حصہ لینے والے معاونین میں سید عطیق احمد،عبدالسلیم،محمد تحسین احمد،سید شکور صاحب،محمد مسکین،عبدالرٶف،زین العابدین،محمد ابراہیم صاحب مکتھل،محمد اسماعیل وارڈممبر،قاضی نذیر احمد،افضل خان موذن، محمد نعیم اور دیگر افراد شریک تھے۔ان تمام حضرات کو شال پوشی و گلپوشی کی گٸی۔اس موقع پر تمام شرکا کیلٸے طعام کا نظم کیا گیا۔


ہیلپنگ ہینڈ سوساٸیٹی کی جانب سے متوفی کے افراد خاندان میں مالی امداد کی فراہمی

شادی

اوٹکور:(عبدالوسیم)اوٹکور مستقر میں آج ہیلپنگ ہینڈ سوساٸیٹی اوٹکور کی جانب سے ایک خاندان کو مالی تعاون فراہم کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 3 دن قبل محمد روشن گرسی (45) کا اچانک قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوا تھا۔موصوف بہت ہی غریب خاندان سے تعلق رکھتے تھے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکیاں ایک لڑکا ہے۔متوفی کے افراد خاندان کو بے سہارا دیکھ کر ہیلپنگ ہینڈ سوساٸیٹی کے ذمہ داران اس کارخیر کام میں اپنا قدم آگے بڑھاتے سوساٸیٹی کے وفد نے موصوف کے گھر پہنچ کر افراد خاندان کو دلاسہ دیتے ہوٸے سوساٸیٹی کی جانب سے نقد 5000 روپٸے دٸیے گٸے۔

اس موقع پر ذمہ داران نے افراد خاندان کو تیقن دیا کہ آٸندہ مستقبل میں بچوں کی تعلیم و تربیت لڑکیوں کی شادی کرانے میں سوساٸیٹی کی جانب سے بھر پور مالی تعاون کرنے کا بھروسہ دیا۔اس موقع پر کمیٹی کے صدر عبدالمنیر پردے،ناٸب صدر مقبول احمد بڑے پیر،سکریٹری عبدالرشید،خازن محمد فیاض کمانگر،محمد منیر گدوال،افضل نگری،انور باگو،نذیر احمد،شبیر رام پور کے علاوہ دیگر نوجوان موجود تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button