اوٹکور۔ (محمد حسین)اوٹکور منڈل مستقر میں آج متحدہ آندھرا پردیش کے تلگو دیشم پارٹی کے سابق وزیر آنجہانی ایلکوٹی ایلاریڈی کی ان کے مکان میں بڑے عقیدت واحترام کے ساتھ ان کی چھٹویں برسی مناٸی گٸی اور ان کی تصویر پر پھول مالا چڑھا کر خصوصی پوجا کی۔اس خصوصی تقریب میں آنجہانی کے افراد خاندان کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی کے قاٸدین نے شرکت کی۔اس موقع پر ایم پی پی واٸی لکشمی ناراٸن ریڈی ،سابق زیڈ پی ٹی سی اروندکمار،سدھاکرریڈی،ناراٸن ریڈی،کے علاوہ مقامی عوام نے شرکت کی۔