
اوٹکور کے گاٸتری چاول مل میں آتشزدگی
اوٹکور:(محمداشفاق)۔اوٹکور مستقر کے ناراٸن پیٹ جانے والی سمت پر واقع گاٸتری چاول مل میں مالک مل کی لاپرواہی سے چاول مل کی خالی تھیلے گورنمنٹ کے سیول سپلاٸی جملہ 5000 ہزار سے زاٸد آگ سے خاکستر ہوگٸے ہیں۔
مقامی عوام نے 100 کو ڈاٸیل کرکے پولیس کو اطلاع دینے پر پولیس نے فاٸر بریگیڈ عہدیداروں کو اطلاع دینے پر فورا حرکت مں آتے ہوٸے گاٸتری مل پہنچ کر فاٸر بریگیڈ کے سہارے آگ کو قابو میں لایاگیا۔
اطلاع ملنے پر اوٹکور سرپنچ سوریہ پرکاش ریڈی نے گاٸتری چاول مل کا معاٸنہ و مشاہدہ کیا۔اس موقع پر فاٸر بریگیڈ کے عہدیداران میں رامالنگم وینکٹیا شامپا روی کمار ستیا ناراٸنا بسواراج موجود تھے۔اس موقع پر اوٹکور ایس آٸی روی کمار اور پولیس عملہ موجود تھا۔





