حیدرآباد:12/جنوری ( اردودنیانیوز) تلنگانہ اوگگو آرٹس ویلفیر سوسائٹی کے ایک وفد نے آج رکن قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں سال نو کی مبارکباد پیش کی۔
محترمہ کویتا نے اس موقع پر اسوسی ایشن کی جانب سے شائع کردہ کیلنڈر کی بھی رسم اجرائی انجام دی۔ بعد ازاں کویتا نے فنکاروں کے ساتھ روایتی ڈمرو بھی بجایا۔ محترمہ نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ اوگگو برادری کی فلاح وبہبود کے پابند ہیں۔ ملاقات کیلئے پہنچنے والے وفد میں اسوسی ایشن کے ریاستی اعزازی صدر سنگارپوا اوڈیلو، صدر اوگگو دھرمیا اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ محترمہ کویتا ریاست کی تہذیب و ثقافت کو پروان چڑھانے کی کاوشوں کیلئے جانی جاتی ہیں۔
انہوں نے پھولوں کے تہوار بتھوکما کو بین الاقوامی سطح پر پہنچانے میں اہم رول ادا کیا۔ اس کے علاوہ کویتا کی جانب سے تشکیل دی گئی تنظیم تلنگانہ جاگرتی نے ریاست کی ثقافت اورتہذیب کو قومی و بین الاقوامی سطح پروان چڑھانے کا کام کیا ہے