تلنگانہ کی خبریں
اُردو ٹرینڈ ٹیچرس کی رکن قانون ساز کونسل جگتیال سے ملاقات ، سرکاری اردو میڈیم کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات اور مسائل کی یکسوئی کیلئے نمائندگی

جگتیال :1/جنوری(اردودنیانیوز) تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرز اسوسی ایشن کریم نگر و جگتیال کے وفد نے آج ٹی۔ جیون ریڈی MLC کریم نگر سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور انہیں ایک یادداشت حوالے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ -TRT-2017 کے 553 محفوظ جائیدادوں کو اے۔پی سب ارڈیننٹ سروس رول 22(2) h کے تحت ڈی ریزرو کیے جانے کیلئے ریاستی حکومت سے موثر نمائندگی کریں اسی طرح ٹمریس سوسائٹی کے TGT&PGT URDU اردو کی محفوظ جائیدادوں کو ڈی ریزرو کرنے اور میرٹ کی بنیاد پر تقررات کیلئے بھی نمائندگی کی جائے ساتھ ہی وزیراعلی کے سی آر کے اعلان کے مطابق فوری طورپر اسپیشل اردو ڈی ایس سی کے انعقاد کیلئے بھی نمائندگی کی جائے۔
اس وفد نے ایم ایل سی ٹی جیون ریڈی سے مطالبہ کیا کہ اردو سرکاری اسکولس کی مخلوعہ جائیدادیں اور مطلوبہ جائیدادوں کی نشاندہی کرتے ہوئے تمام پوسٹس جلد از جلد پُر کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔جس پر ٹی۔ جیون ریڈی نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تیقن دیا کہ وہ اس سلسلہ میں جلد ہی وزیراعلی، C&DSE ، چیف سکریٹری اور ریاستی وزیر تعیلم سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے موثر نمائندگی کے ذریعہ ان تمام مسائل کی یکسوئی کو یقینی بنائیں گے۔
ایم ایل سی ٹی۔ جیون ریڈی سے ملاقات کرنے والے اس وفد میں سید افضل محی الدین، شیخ حبیب الرحمن، قاضی محمد شجیع الدین ، صدر TS.UTTA کریم نگر سید مطہر الدین، عبد المجید اشتیاق سیکرٹری، محمد اظہارحسین ) کریم نگر ، نسیم احمد، محمد سمیع الدین ، محمد فہیم الدین، ، محمد یوسف، محمد نجم الدین، محمد امتیاز الرحمن، محمد امجد حسین، محمد عبداللہ، محمد مقیم الدین، محمد خطیب الدین جگتیال ، TS.UTTA جگتیال کے صدر محمد عمران حسین، سید ایاز الرحمن سکریٹری، خواجہ صفی العابدین، محمد عابد کورٹلہ، واجد خان، آمینہ فاطمہ، اعجاز فاطمہ ، اسماء ثانیہ ،کوثر، کے علاوہ دیگر اراکین بھی شامل تھے۔
مراسلہ۔ مضامین۔ خبریں، ہمارا میل ایڈریس ۔ urduduniyanews@gmail.com



