حیدرآباد:5؍ جنوری (اردودنیانیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا 23 واں یوم تاسیس 9؍ جنوری 2021 کو منایا جائے گا۔ مہمانِ خصوصی پروفیسر طارق منصور، وائس چانسلر، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ہفتہ کو صبح 11:30 بجے آن لائن خطاب کریں گے۔پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلرانچارج صدارت کریں گے۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج خیر مقدم کریں گے اور مہمان کا تعارف کرائیں گے۔ پروگرام کو براہ راست مانو انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی) کے یوٹیوب چینل youtube.com/imcmanuu پر نشر کیا جائے گا۔