تلنگانہ:(اردودنیا.اِن) تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہیکہ رات کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوا ہے جس سے گرمی اور تمازت کے سبب ان کا برا حال ہے اور رات جاگ کر گزارنی پڑ رہی ہے۔ شہر کے محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کے دوران آئندہ 48 گھنٹوں کے درمیان بارش کا بھی امکان ہے۔
اضلاع ورنگل، کھمم، بھدرادری، کتہ گوڑم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ اور محبوب نگر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیاش قیاسی کی گئی ہے جبکہ مابقی اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تمام بڑے شہروں میں درجہ حرارت 40ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے ۔
شدید گرمی کے سبب دوپہر میں سڑکوں پر ٹریفک میں کمی ہوگئی ہے ۔ گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے لوگ کئی تدابیر اختیار کررہے ہیں اور ٹھنڈی مشروبات کے ساتھ ساتھ گنے کے شربت،ناریل کے پانی کے استعمال میں اضافہ ہوگیاہے ۔



