اسپورٹس

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی پنت کا جلوہ، بنے دنیا کے نمبر ون وکٹ کیپر

نئی دہلی،20؍جنوری (ایجنسیاں) دورہ آسٹریلیا کے دوران رشبھ پنت کا نام ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل نہیں تھا۔ یہاں تک کہ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لئے بھی انہیں چھوڑ دیا گیا تھا ، لیکن موقع ملتے ہی انہوںنے اپنا رنگ دکھایا۔ تیسرے ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگ ہو یا چوتھے ٹیسٹ میچ کی آخری اننگز پنت نے ہندوستان کے لئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، جو اس سے پہلے کسی وکٹ کیپر نے نہیں کیا تھا۔ انہیں آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اس کا فائدہ ملا ہے ، جو بدھ 20 جنوری کو جاری کی گئی۔

دراصل پنت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان کوئٹن ڈی کاک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ درجہ بندی میں رشبھ پنت لمبی چھلانگ لگا کر 13 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ اس نمبر تک کوئی بھی وکٹ کیپر آئی سی سی ٹیسٹ کی درجہ بندی کا حصہ نہیں ہے۔ ان کے بعد جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کوئٹن ڈی کاک15 ویں نمبر پر ہیں۔ دوسری طرف گالے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے جو روٹ نے بھی 6 مقام کے فائدے کے ساتھ 5 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ اس میچ سے پہلے پنت 26 ویں نمبر پر تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button