
پونے:(اردودنیا.اِن)ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین پانچویں ٹی 20 میچ میں ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی اور جوس بٹلر کے درمیان گرما گرم بحث تمام پلیٹ فارمز پر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے اور یہ بحث یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ وراٹ کو اپنے برتاؤ کے لئے پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،
لیکن انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن اس واقعے سے لاعلم ہیں، انہوں نے اسے کوئی اہمیت نہیں دی ہے۔ در اصل یہ واقعہ پانچویں 2 ٹونٹی میں بٹلر کے آئوٹ ہونے کے بعد پیش آیا۔ ان دونوں کھلاڑیوں کے مابین الفاظ کا تبادلہ ہوا۔ہندوستانی کپتان بٹلر کے پیچھے پیچھے گئے تھے اوربٹلرنے بھی کوہلی سے بات چیت کی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہوگیا۔ یہ واقعہ اننگ کے 13 ویں اوور میں پیش آیاتھا۔
بہرحال آئی سی سی اور میچ کے عہدیدار اس واقعے کولے کر بہت سنجیدہ ہیں اور ان کے مابین بہت سی باتیں چل رہی ہیں۔ انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے اس واقعے پرزیادہ توجہ نہیں دیتے ہوئے کہاکہ میدان میں میچ کے دوران دو افرادکا اس طرح شامل ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ انگلینڈ کے کپتان نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس وقت واقعتا کیا ہوا تھا۔ دراصل وراٹ میدان میں بہت پرجوش ہیں اور وہ کرکٹ میں ایک بہت بڑے کھلاڑی بھی ہے۔
مورگن نے کہا کہکی فطری نوعیت کچھ اسی طرح ہے، وہ بڑے جذبات کے ساتھ کھیلتا ہے۔ ان کے اس رد عمل سے یہ بات صاف طور پر سمجھی جا سکتی ہے، کبھی کبھی دو کھلاڑی قریبی میچوں میں بھی میدان میں ٹکرا جاتے ہیں اور یہ ایسا ہی کچھ واقعہ تھا۔
اس وقت جوس بٹلر 34 گیندوں پر 52 رنز بناکرکھیل رہے تھے اور انہوں نے ڈیوڈ مالان کے ساتھ صرف 82 گیندوں پر 130 رنز کی شراکت قائم کرکے ہندوستانی خیمے میں تشویش پیدا کردی تھی۔ تاہم ہندوستان میچ 36 رنز سے جیتنے میں کامیاب رہا اور سیریز کو 3-2سے اپنے نام کرلیا۔



