اسپورٹس

آئی پی ایل کو مہاراشٹر حکومت سے ملی ہری جھنڈی ،بغیر کسی رکاوٹ کے ہوگا میچوں کا انعقاد

ممبئی :(اردودنیا.اِن)مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے ریکارڈ کیسز کے باوجود ممبئی میں آئی پی ایل میچوں کے انعقاد کو گرین سگنل مل گیا۔ مہاراشٹر حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئی پی ایل کے میچز بغیر کسی مداخلت کے ممبئی میں ہوں گے۔ تاہم مہاراشٹرا حکومت نے واضح کیا ہے کہ میچ کے دوران شائقین کو گراؤنڈ میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مہاراشٹرا حکومت کے وزیر نواب ملک نے آئی پی ایل میچوں کے انعقاد سے متعلق صورتحال کو واضح کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل ایونٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ لیکن میچز کا انعقاد سخت ہدایات کے ساتھ ہوں گے۔ شائقین کو اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کھلاڑیوں اور باقی عملے کو بایو بلبل میں آئیسولیٹ رہنا ہوگا ۔

بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کے لئے ویکسین کا مطالبہ بھی کیا۔ نواب ملک نے کہا کہ بی سی سی آئی تمام کھلاڑی کو ویکسین دینا چاہتا تھالیکن آئی سی ایم آر کے ہدایات کی وجہ سے ایسا نہیں ہوسکا۔ فی الحال ہم 45 سال سے کم عمر کے لوگوں کو ویکسین نہیں لگا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے مہاراشٹر میں ہر روز کورونا وائرس کے ریکارڈ کیسز درج ہورہے ہیں۔ ریاست میں دوبارہ لاک ڈاؤن کے ساتھ ممبئی میں ہونے والے میچز پر سوالیہ نشان تھا۔

قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ ممبئی کے بجائے حیدرآباد میں میچ ہوسکتے ہیں۔تاہم بی سی سی آئی نے پہلے ہی یہ واضح کردیا تھا کہ ممبئی میں ہونے والے میچوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ آئی پی ایل کے میچز 10 اپریل سے 24 اپریل تک ممبئی میں ہوں گے۔ آئی پی ایل کا 14 واں سیزن 9 اپریل سے شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button