
نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر امیش یادو کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ سے قبل فٹنس ٹیسٹ سے گزرنا ہے ۔ اس کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ وہ احمد آباد ٹیسٹ میں جسپریت بمراہ اور ایشانت شرما کے ساتھ تیسری تیز بولنگ کا کردار ادا کریں گے۔
سیریز کا تیسرا میچ 24 فروری سے کھیلا جانا ہے جو ڈے نائٹ ہوگا۔ہندوستانی ٹیم پنک بال ٹیسٹ اپنی طاقت پر کھیلنا چاہتی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ یہاں بھی پچ میں ٹرن ہوسکتا ہے۔ جہاں آر اشون اور پٹیل اس پچ کا پورا فائدہ اٹھا سکیں۔
چنئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ان دونوں گیندبازنے ٹرننگ پچ پر انگلینڈ کے 15 بلے بازوں کو آئوٹ کیا تھا ۔ کلدیپ یادو کو تیسرے ٹیسٹ کے لئے باہر کیا جاسکتا ہے کیوں کہ جسپریت بمراہ واپس آئیں گے۔ بی سی سی آئی نے کہا کہ اگلے ایک یا دو دن میں امیش یادو کا فٹنس ٹیسٹ ہونا ہے۔
امیش آسٹریلیائی کے خلاف ملبورن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے ، جس کے بعد انہیں دورے سے باہر ہونا پڑا تھا۔ ان کے فٹ ہونے کے بعد وہ تیسرے گیندبازکی حیثیت سے ٹیم میں آسکتے ہیں۔ ایسی صورت میں محمد سراج کو باہر بیٹھنا پڑے گا۔



