جرائم و حادثات

آرایس ایس کے دفتر میں تعینات ایس اے ایف اہلکار نے شادی سے انکار پر لڑکی گھر میں گھس کر اندھادھند فائرنگ

بھوپال: (اردودنیا.اِن)مدھیہ پردیش کے بھوپال کے علاقہ شاہ پورہ پولیس اسٹیشن میں آدھی رات کو خصوصی مسلح افواج (ایس اے ایف) کا کانسٹیبل گھر میں گھر گھس کر تابڑ توڑ اندھا دھند فائرنگ کردی۔ اس میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ، جبکہ اس کی ماں شدید زخمی ہوگئی۔مذکورہ نوجوان کے مقتول کی بہن سے تعلقات تھے ، لیکن لڑکی شادی سے انکار کردیا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ ملزم سرپھرا ہے ، ہ رشتہ توڑنے پر مشتعل تھا۔ایڈیشنل ایس پی راجیش بھدوریا نے بتایا کہ ملزم کا نام اجیت چوہان ہے،

لڑکی نجی شعبہ میں ملازمت کرتی ہے اور اسے کام کے سلسلے میں عملے کے ساتھ باہر جانا پڑتاتھا، ملزم کو اس کا باہر جانا پسند نہیں تھا۔ملزم آفس کے عملہ سے بھی فون پر بات کرنے پرنالاں تھا۔ کل رات اسی بات پر تنازعہ بھی ہواتھا۔ لڑکی اس سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی ، لیکن ملزم یک طرفہ پیار میں اندھا تھا۔

ملزم جوان بھوپال میں واقع آر ایس ایس کے دفتر ’سمیدھا‘ میں تعینات تھا۔ ڈیوٹی کے بعد ا اسے رائفل گارڈ کمانڈر چندر بھوشن پارشر کے پاس جمع کروانا تھی ، لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔ وہ رات گئے رائفل لے کر لڑکی کے گھر جاپہنچا۔ جب تنازعہ ہوا تو اس نے لڑکی اور اس کے اہل خانہ پرتابڑ توڑ فائرنگ شروع کردی۔ اس معاملہ میں ملزم کانسٹیبل اور گارڈ کمانڈر کو معطل کردیا گیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق گذشتہ سال 21 اکتوبر کو کانسٹیبل اجیت سے منگنی ہوئی تھی،شادی دو ماہ بعد مئی میں ہونے والی تھی۔ لڑکی کا ا لزام ہے کہ ملزم اجیت نفسیاتی طور پر مریض تھا، وہ اکثر دھمکیاں دیتا تھا۔کبھی دوستوں اور رشتہ داروں کو فون کرکے پریشان بھی کیا کرتا تھا ۔واضح ہو کہ لڑکی کی زخمی ماں جانکی نجی اسپتال میں داخل ہے۔

اس کی حالت مستحکم ہے۔ اس واقعہ نے اس نے لگ بھگ 10 راؤنڈ فائر کیے۔ ایک گولی لڑکی کے بھائی رتیش اور ایک ماں جانکی کو لگی۔لڑکی اور اس کے والد نے اجیت سے رائفل چھین کر اسے کچن میں بند کردیا۔ بھائی اور والدہ کو نجی اسپتال لے جایاگیا، جہاںبھائی کو مردہ قرار دے دیا گیا ، جبکہ ماں کی حالت مستحکم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button