آر پی ایف ملازمین کے کوششوں سے سچھکنڈ ایکسپریس میں ملی دو کمسن بچوں کے سرپرست کا پتہ لگانے میں کامیاب

پربھنی (سید یوسف) ٹرین نمبر 02716 امرتسر- حضور صاحب ناندیڑ سچھکنڈ ایکسپریس خصوصی ایکسپریس میں ڈیوٹی پر تعینات پرمود کمارٹکٹ چل انسپکٹر ناندیڑ کو سچھکنڈ ایکسپریس میں دولاپتہ کمسن بچے ڈی – ون کوچ میں نیند کی حالت میں ملے تھے – اس موقع پر پرمود کمار نے دونوں بچوں کو اورنگ آباد میں ریلوے پرو ٹیکشن فورس کے حوالہ کیا – اورنگ آباد آر پی ایف نے مزید معلومات حاصل کرتے ہوئے ان بچوں کے والدین کے موبائل فون نمبر حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی – بچوں کے سرپرست راکیش کشواہ کے موبائل فون پر بات چیت ہوئی –
تب انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے بچے ان کے ہمراہ للیت پور سے اندور کے لیے سفر کر رہے تھے – راکیش کشواہ یہ ریلوے اسٹیشن پر پانی لانے کے اترے تھے – تاہم اس اثنا میں وہاں سے سچھکنڈ ایکسپریس ریل نکل چکی تھی – اور دونوں بھی بچے نیند میں محو ہونے کے سبب ٹرین آگے نکل گئی۔ ان بچوں کے نام ارون 9 سال اور ابھیشیک عمر 6 اس طرح سے ہیں۔ بچوں کی نگہداشت کرنے والی تنظیم کے سامنے ان بچوں کو اگلی کارروائی کے لئے اورنگ آباد پیش کیا گیا – ان بچوں کو لینے کے لئے ان کے سرپرست راکیش کشواہ اورنگ آباد پہنچ چکے ہیں – راکیش کشواہ نے پرمود کمار ٹکٹ چلن انسپکٹر ناندیڑ ارویند شرما ، آر پی ایف ، اورنگ آباد اور پورے ریلوے انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا –



