نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)کورونا کا خود بی جے پی لیڈروں نے مذاق بنارکھاہے۔الیکشن میں توخوب ریلیاں ہورہی ہیں لیکن ساری پابندیاں وہاں ہیں جہاں الیکشن نہیں ہیں۔ جب ملک میں کورونا کے نئے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں،ماسک کے بارے میں آسام کے سینئروزیر اور بی جے پی رہنما ہمنت بِسوا سرما کا عجیب و غریب بیان زیر بحث ہے۔
Those who are making fun on my statement on mask, must come to Assam and see how we have contained COVID-19 in compare to the states like Delhi, Kerala, and Maharashtra along with impressive recovery of our economy.We will celebrate Bihu also with the same enthusiasm this year
— Himanta Biswa Sarma (@himantabiswa) April 4, 2021
آسام میں ایک انٹرویو کے دوران ہیمنت بِسواسرما نے کہاہے کہ آسام کے لوگوں کو اب ماسک لگانے کی ضرورت نہیں ہے اور آسام میں اب کورونا وائرس نہیں ہے۔جب کہ وزیراعظم ماسک پرزوردیتے رہتے ہیں۔ وہ یہیں نہیں رکے۔ انہوں نے کہاہے کہ ماسک پہن کر لوگ کوروناکے خوف کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔
ایسے وقت میں جب وزیر اعظم سمیت طبی ماہرین ماسک کو کورونا کی روک تھام کا بہترین طریقہ سمجھ رہے ہیں ، سرماکے بیان پر فطری طور پر تنقید کی گئی۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اس تبصرے پر کڑی تنقیدکی ہے۔ موجودہ اسمبلی انتخابات میں آسام کے وزیر اور بی جے پی کے امیدوار بسوا سرما نے ہر طرف سے حملہ ہونے کے بعد اس بیان کے بارے میں وضاحت پیش کی ہے۔



