بین ریاستی خبریں

آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کی نشست منعقد

رانچی:(اردودنیانیوز)آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن جھارکھنڈ میقات 2021 تا 2024 کے لئے ایک انتخابی نشست المنار کیمپس بوٹی روڈ رانچی حلقہ کے امیر ابرار احمد کی نگرانی میں ہوئی۔ اس پروگرام میں مختلف اضلاع کے لگ بھگ 46 ذمہ داروں نے آئندہ میقات کے لئے کل گیارہ (11) ریاستی مشاورتی کونسل کا انتخاب کیا۔ پروگرام کی شروعات تلاوت قرآن سے ہوئی پھر افتتاحی کلمات کے بعد تنظیمی رپورٹ مع سالانہ بجٹ سکریٹری کے ذریعہ پیش کیاگیا۔ اس کے بعد دستور کی تفہیم کے ساتھ انتخابی عمل شروع ہوا جس میں کثرت رائے سے ممبران کا انتخاب کیا گیا۔ ڈاکٹر سرفراز عالم ، آفتاب عالم ، خورشید اکرام ، علی امام صدیقی ، جاوید اختر انصاری، معیظ اختر، نسیم احمد ، ضیاء الحق انصاری ، نیر رحمان ، خالد اقبال ، زبیر انصاری نومنتخب ممبران میں شامل ہیں۔ نو منتخب ممبران آئندہ ماہ حیدر آباد میں کل ہند صدر کا انتخاب کریں گے ساتھ ہی اپنے ریاست کے ذمہ داران کا انتخاب بھی کریں گے۔ یہ جانکاری کارگذار سکریٹری آئیٹا ڈاکٹر سرفراز عالم نے دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button