لکھنؤ:16 جنوری (ایجنسیاں) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین خاتون سیل کی رکنیتی مہم پروگرام کا انعقاد کیاگیا ۔ جس میں لکھنؤ ضلع کی خاتون ضلع صدر رخسانہ ضیاء اور لکھنؤ مہا نگر صدر خاتون سیل بے نذیر صابری ایڈو کیٹ ساتھ ہی لکھنؤ ضلع کے جوائنٹ سکریٹری محمد عادل بھی شامل ہو ئے ۔
جس میں خواتین کو آل اندیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کی پالیسیوں اور اصولوں پر عمل کر تے ہو ئے زیادہ سے زیادہ پارٹی سے جڑنے کا کام کیاگیا ہے ۔ساتھ ہی پارٹی میں کئی خواتین کو ذمہ داری دی گئی جس میں عجمیٰ اسد کو وارڈ کنہیا مادھو پور دوم کا وارڈ صدر ، کلثم فیضان کو وارڈ کا نائب صدر چنا گیا ہے ۔
کئی خواتین نے رکنیت لی ۔جس میں ثمیا عادل ، انجم فیصل ، میمونہ جہاں ، روشن جہاں سندھیا راوت ، کلا وتی گوتم ، فر حت ، افسر بانووغیرہ خواتین نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی رکنیت لی ۔



