جے پور:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ریلوے نے عالمی وبا کورونا کی موجودہ صورتحال کے مدنظر اور کم مسافروں کی وجہ سے آٹھ ٹرین سروس اگلے احکامات تک منسوخ کردی ہیں۔شمال مغربی ریلوے کے ڈپٹی جنرل منیجر (جنرل)اور چیف پبلک ریلیشنز افسر لیفٹننٹ ششی کرن کے مطابق گاڑی نمبر 04855بیکانیر۔رتن گڑھ اسپیشل 21مئی سے،گاڑی نمبر 04856رتن گڑھ۔ بیکانیر اسپیشل 20مئی، گاڑی نمبر 04759شری گنگا نگر۔سورت گڑھ اسپیشل 20مئی، گاڑی نمبر 04760سورت گڑھ۔ شری گنگا اسپیشل 20مئی سے اگلے ہدایت تک منسو خ رہیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ اسی طرح گاڑی نمبر 04873رتن گڑھ۔ سردار شہر اسپیشل اور گاڑی نمبر 04874سردار شہر۔ رتن گڑھ اسپیشل 20مئی سے اور گاڑی نمبر 04871رتن گڑھ۔سردار شہر اسپیشل اور گاڑی نمبر 04872سردار شہر۔رتن گڑھ اسپیشل 21مئی سے اگلے حکم تک منسوخ رہیں گی۔



