قومی خبریں

آکسیجن کی کمی پر دہلی ہائی کورٹ نے مرکزسے کہا – آپ اندھے ہوسکتے ہیں ، ہم نہیں ہیں

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی ہائی کورٹ میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، اسپتال میں بستروں کی کمی ، آکسیجن کی کمی کے معاملے پر آج 14 ویں روز بھی سماعت جاری رہی۔ دہلی میں آکسیجن کی کمی پر مرکزی حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ آپ اندھے ہوسکتے ہیں ، ہم نہیں۔سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے اے ایس جی چیتن شرما سے کہا ،معاف کیجیے شرما جی ۔ آپ اندھے ہوسکتے ہیں ، ہم نہیں ہیں۔

آپ کیسے بے حس ہو سکتے ہیں؟ یہ ایک جذباتی معاملہ ہے۔ زندگی داؤ پر لگ گئی ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا اگر مہاراشٹر میں آکسیجن کی کھپت کم ہے ، تو وہاں سے ٹینکر دہلی بھیجے جاسکتے ہیں۔دہلی ہائی کورٹ نے مرکز سے یہ بھی کہا ، آج پورا ملک آکسیجن کا رونا رو رہا ہے۔ آکسیجن کی مناسب فراہمی کے لئے مرکز آئی آئی ایم کے ماہرین اور باصلاحیت افراد کی رائے لے سکتا ہے۔ اگر آپ آکسیجن ٹینکروں کا انتظام آئی آئی ٹی یا آئی آئی ایم کے حوالے کردیتے ہیں ، تو یہ لوگ بہتر کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button