بین ریاستی خبریں

آکسیجن کی کمی کی وجہ سے کوئی موت نہیں ہوئی،سیاست کررہاہے اپوزیشن :گواکے وزیراعلی کابیان

پنجی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا انفیکشن کی دوسری لہر مکمل طور پر خطرناک ہوگئی ہے۔ ریاستی حکومتیں اس سے نمٹنے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہیں لیکن پوری طرح سے کامیاب نہیں ہوسکیں۔ ادھرگوا کے وزیر اعلی پرومود ساونت نے ریاست کے اسپتالوں میں آکسیجن کے بارے میں گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ یہاں تینوں بڑے میڈیکل کالجوں میں آکسیجن ٹینک لگائی گئی ہیں۔

گفتگو کے دوران ریاست میں کورونا مریضوں کی موت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے متاثرہ مریضوں کی موت نہیں ہوئی ہے، جبکہ اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے ان پر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔انہوں نے کہاکہ گوا میں آکسیجن کی کمی نہیں ہے اب گوا میں 40 میٹرک ٹن آکسیجن کی فراہمی ہو رہی ہے۔

نجی اسپتال کووڈ کے سنگین مریض علاج کے لئے گوا میڈیکل کالج بھیجتے ہیں، ایسی صورتحال میں ان کو بچانا مشکل ہے۔یہ کہنا غلط ہوگا کہ گوا کے سرکاری اسپتال میں مریضوں کی اموات صرف آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ اس سے قبل گوا میڈیکل کالج میں ٹرالی سسٹم کے ذریعہ آکسیجن فراہم کی جاتی تھی لیکن اب ہم نے وہاں 20000 لیٹر کا ٹینک لگایا ہے۔

گوا کے تینوں بڑے میڈیکل کالجوں میں آکسیجن ٹینک لگائے گئے ہیں۔گوا حکومت ہر مریض کا ڈیتھ آڈٹ کررہی ہے۔ گوا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب حکومت نے نجی اسپتالوں کے پچاس فیصد بیڈ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت شہریوں کو کووڈ19 علاج مفت فراہم کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button