

روم:(ایجنسیاں) اٹلی نے ملک میں لاگو کورونا لاک ڈاؤن میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ اطالوی وزیر صحت روبرٹو سپرانزا کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ کے حوالے سے زیادہ خطرات کے شکار علاقوں یعنی ریڈ زون میں تمام اسکول بھی بند رہیں گے۔ تاہم کام اور ایمرجنسی صورتحال کے لیے باہر نکلنے کی اجازت رہے گی۔
سپرانزا کے مطابق ملک میں کورونا کا تبدیل شدہ وائرس، جو پہلی مرتبہ برطانیہ میں ملا تھا اٹلی میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ملک میں سامنے آنے والے تمام نئے انفیکشنز کے نصف کا سبب یہی وائرس بنا ہے۔



