بین ریاستی خبریں

اپنی اپنی ریاستوں میں سنت کرونا ’پرساد‘ بانٹیں گے :ممبئی میئر

ممبئی :(اردودنیا.اِن) ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے میئر نے کہا ہے کہ اتراکھنڈ کے ہریدوار میں کمبھ میلے سے واپس آنے والے سنت اپنی اپنی ریاستوں میں کورونا وائرس ’پرساد ‘ کے طور پر تقسیم کریں گے۔ممبئی میونسپل کارپوریشن کے میئر کشوری پیڈنیکر نے یہ بھی کہا کہ وہ ممبئی واپسی پر سنتوں کو قرنطینہ میں رکھے جانے پر غور کررہے ہیں۔

میئر نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اپنے قرنطینہ کی قیمت بھی برداشت کرنا پڑے گی۔ پیڈنیکر نے کہا کہ کمبھ میلہ سے اپنی اپنی ریاستوں میں واپس آنے والے لوگ کورونا بطور پرساد تقسیم کریں گے۔واضح ہو کہ اتراکھنڈ ہریدوار میں کمبھ میلے میں بڑا ہجوم جمع ہوا ہے۔ لوگ سوشل میڈیا میں بھی اس پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

تاہم آج وزیر اعظم نریندر مودی نے سنتوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے کمبھ کو علامتی رکھا جائے۔ساتھ ہی انہوں نے سنتوں سے گزارش کی کہ اب کورونا بحران کے سبب کمبھ کو علامتی رکھا جائے۔ پیڈنیکر نے یہ بھی کہا کہ وبائی امراض کی وجہ سے ممبئی میں مکمل لاک آؤٹ نافذ کیا جانا چاہئے۔

پیڈنیکر نے کہا کہ ممبئی میں 95فیصد کے قریب لوگ کورونا ضابطہ کی پیروی کر رہے ہیں۔ صرف 5فیصد لوگ جو پابندیوں پر عمل نہیں کررہے ہیں وہ دوسروں کو ہراساں کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button