
اکھلیش یادو :اگر سرمایہ کاری آ رہی ہے تو کہاں جار ہی ہے ہیں؟
لکھنؤ: (اردودنیا.اِن)سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ تیل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ حکومت تیل پر ٹیکس کی شکل میں بھاری منافع حاصل کر رہی ہے۔ لیکن یہ رقم کہاں جارہی ہے؟ اب خواب دکھایا جارہا ہے کہ سرمایہ کاری آرہی ہے ، اگر سرمایہ کاری آ رہی ہے تو کہاں جارہی ہے؟انہوں نے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے ،
جو افتتاح شدہ کا افتتاح کررہی ہے ۔ سنگ بنیاد رکھی جارہی ہے۔ اب الیکشن میں محض 200 دن باقی ہیں تو 5 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کیسے ہوگی؟اکھلیش یادو نے کہا کہ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ لیکن کسان مہنگائی سے پریشان ہیں۔ انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ پٹرول اور ڈیزل کے منافع کے لئے پیسہ کہاں جارہا ہے؟ کسانوں کو کچھ نہیں مل رہا ہے۔
یوریا ، کھاد مکئی ، دھان کے لئے پیسہ کہاں جارہا ہے؟سب کچھ بیچا جارہا ہے۔اکھلیش یادو نے کہا کہ اناؤ ہاتھرس واقعہ جیسے واقعات اس وقت سامنے آتے ہیں جب یوپی میں ’’ٹھونکو پالیسی ‘چل رہی ہے۔
اترپردیش میں سب سے زیادہ حراستی موت واقع ہوئی ہے، بیشتر جعلی انکاؤنٹر ہوئے ہیں۔ اکھلیش نے کہا کہ حکومت اپنا بجٹ جلد پیش کرے گے، دیکھنا ہو گا کہ وہ کسان ، نوجوانوں کے لئے کیا کرتی ہے۔ تاہم ان سے توقع کرنا بھی غلط ہے۔



