
دوسرے جنم میں مئیر حیدرآباد کا "کتا” بن کر پیدا ہونا ڈائرکٹر رام گوپال ورما کی تمنا
تلنگانہ:(اردودنیا.ان)پالتو جانوروں بالخصوص کتوں اور بلیوں سے اپنے گھر کے ایک فرد کی طرح پیاراور برتاؤ چند حساس طبیعت انسانوں کی کمزوری ہوتی ہے سوشیل میڈیا پر مئیر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن( جی ایچ ایم سی) شریمتی گدوال دجئے لکشمی کا ایک ایسا ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں وہ ایک ہی پلیٹ میں موجود غذاء ایک ہاتھ سے خود کھارہی ہیں اور ساتھ ہی دوسرے ہاتھ سے اپنے پالتو کتے کو بھی کھلاتی جارہی ہیں۔
اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے مشہور فلم ڈائرکٹر، پروڈیوسر رام گوپال ورما جو کہ اپنے زیادہ تر ٹوئٹس سے تنازعات کو ہوا دینے میں ماہر بھی مانے جاتے ہیں نےکل رات اس ایک ویڈیو کیساتھ متواتر تین ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ہیکہ کتے کیساتھ مئیر وجئے لکشمی کے اس پیار کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ انہیں کتوں کا عالمی سطح کا مئیر بنایا جائے۔
Going by the emotions in this video I doubt the Hyderabad Mayor @GadwalvijayaTRS loves her family, her party, @KTRTRS , #KCR and even the people of telangana 1% of how much she loves a dog ..Am sure they all are jealous of this DOG pic.twitter.com/2Yj1gy8Feg
— Ram Gopal Varma (@RGVzoomin) March 3, 2021
رام گوپال ورما نے اپنے پہلے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وہ اس ویڈیو کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے ہیں اور مجھے شبہ ہے کہ کیا وہ اپنی فیملی اور اپنی پارٹی کیساتھ بھی ایسا ہی پیار کرتی ہیں؟انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں سوچتا ہوں کہ کے سی آر اور کے ٹی آر سمیت تلنگانہ کی ایک فیصد عوام سے بھی وہ اتنا پیار کرتی ہونگی! اور مجھے یقین ہے کہ سب اس ویڈیو کو دیکھ کر اس کتے سے جلیں گے۔
After seeing this video of @GadwalvijayaTRS I am wondering if she was drunk with love on a dog or in love with a drunk dog but the question is whether she loves the people as much as her dog.Honestly I pray to be born as a dog in my next birth if a mayor can love me this much 🙏 pic.twitter.com/3dQNXRFp13
— Ram Gopal Varma (@RGVzoomin) March 3, 2021
اپنے دوسرے ٹوئٹ میں بھی وہی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے رام گوپال ورما نے لکھا ہے کہ سوال یہ پیداہوتا ہے کہ وہ عوام سے بھی اتنا ہی پیار کریں گی جتنا کہ اس کتے سے کرتی ہیں ساتھ ہی اس ٹوئٹ میں تلگو ، ہندی فلموں کے مشہور پروڈیوسر اور ڈائرکٹر رام گوپا ل ورما نے لکھا ہے کہ
” میں دعا کرتا ہوں کہ میرے دوسرے جنم میں میں کتا بن کر پیدا ہوں اگر مئیر مجھے بھی اس طرح کا پیار کرتی ہیں تو "
Height of self less LOVE is the HONOURABLE MAYOR feeding the DOG with RIGHT HAND and herself eating with LEFT HAND .. @GadwalvijayaTRS should be made the international MAYOR of DOGS 🙏 pic.twitter.com/vKCh6uZ4U3
— Ram Gopal Varma (@RGVzoomin) March 3, 2021
اپنے تیسرے اور آخری ٹوئٹ میں رام گوپال ورما نے لکھا ہے کہ مئیر کا کتے کیساتھ ان کا بے لوث پیار دیکھیں کہ وہ خود بائیں ہاتھ سے کھانا کھا رہی ہیں اور داہنے ہاتھ سے کتے کو کھانا کھلا رہی ہیں اور انہیں کتوں کا انٹرنیشنل مئیر نامزد کرنا چاہئے!



