پٹنہ:(اردودنیا.اِن)بھارت کے معروف مواصلاتی حل فراہم کرنے والی بھارتی ایئرٹیل نے بھارت میں سب سے تیز رفتار سے بڑھتی ہوئی صحت ایپ اپولو 24/7 کے ساتھ شراکت کی ہے۔ اس شراکت کے تحت ، ایئرٹیل کو خصوصی تجاویز کے فوائد کے تحت اپنے صارفین کووسیع پیمانے پر ای ہیلتھ کیئر خدمات پیش کی جائیں گی۔ ایئرٹیل پلاٹینم اور گولڈکے صارفین کو اپولو سرکل کی اعزازی رکنیت ملے گی۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک انوکھا پروگرام ہے جو ڈیجیٹل تکنیکوں کے ذریعہ صحت خدمات کو آسان بناتا ہے۔
آن لائن مشاورت: انتہائی مناسب قیمت پر اپولو کے اعلی ڈاکٹروں اور ماہرین سے ورچوئل مشاورت۔
جانچ: گھر سے سیمپل دینے کی سہولت کے ساتھ جانچ کی آن لائن بکنگ ۔فارمیسی: کیش بیک کے پرکشش فوائد والی دوائیوں کی ہوم ڈلیوری ۔صحت کی شراکت اورکنٹنٹ کے لیے’ یو آر لائف ‘پلیٹ فارم تک خصوصی رسائی۔
ان خصوصی فوائد کو ایئرٹل تھینکس ایپ کے ذریعہ اہل گاہک ان لاک کرسکتے ہیں۔ ائیرٹیل پلاٹینم کے صارفین کو بغیر کسی معاوضے کے اپولو سرکل پر 12 ماہ کی رکنیت حاصل ہوگی ، جبکہ ایئرٹیل گولڈ صارفین کو بغیر کسی معاوضے کے 3 ماہ کی رکنیت حاصل کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔



