تہران:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ایران کے جنوب مغربی شہر بوشہر میں واقع جوہری پاور پلانٹ کے نزدیک آگ لگ گئی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کے اس واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔سوشل میڈیا پر دسیوں لوگوں نے اس شدید آگ کی فوٹیج شیئر کی ہے اور اس میں آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ راہگیر اس کے نزدیک سے گذر رہے ہیں۔
ایران کے نیم سرکاری میڈیا نے بھی آتشزدگی کے اس واقعہ کی اطلاع دی ہے لیکن ایرانی حکومت نے ہنوز اس کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ ایران میں جون 2020سے فوجی ، جوہری اور صنعتی تنصیبات میں آتش زدگی یا دھماکوں کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔12 گذشتہ سال جولائی کو ملک کے جنوب مغرب میں واقع شہر ماہشہر میں پیٹرو کیمیکل کے ایک بڑے پلانٹ میں گرم تیل رسنے کے بعد کنٹینروں میں آگ لگ گئی تھی۔
ماہ شہر تیل کی دولت سے مالامال جنوب مغربی صوبہ خوزستان میں واقع ہے۔دارالحکومت تہران میں 11 جولائی2020کو ایک اقامتی عمارت میں گیس کے دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔10 جولائی کو تہران کے مغربی حصے سے ایک نامعلوم دھماکے کی آواز سنی گئی تھی لیکن اس کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی تھی۔ تہران کے شمال میں جولائی میں ایک میڈیکل کلینک میں دھماکے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
#BREAKING The Bushehr Port of #Iran is totally ablaze.
It is a major oil export port.Again, Iran skimping on maintenance is biting them in the rear. One would think after all the sites which have exploded over the last couple years they actually would be increasing maintenance. pic.twitter.com/Jh71bStqnC
— Cali Dreaming NaphiSoc (@NaphiSoc) May 7, 2021
حکام کا کہنا تھا کہ یہ دھماکہ گیس کے اخراج کے نتیجے میں ہوا تھا۔جولائی ہی میں ایران کے شمال مغرب میں واقع شہر تبریز میں سیلو فین پرنٹنگ کی ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی تھی۔
# عاجل من #إيران | نشوب حريق في مصنع تاج لإنتاج المطهرات في مدينة قزوين غربي طهران pic.twitter.com/dnZQkMCfuq
— الشرق الأوسط – إيران (@aaa_iran) May 8, 2021
چار جولائی کو ماہ شہرمیں واقع پیٹرو کیمیکل کے ایک کمپلیکس میں کلورین گیس کے اخراج سے 70 سے زیادہ ورکر بیمار پڑ گئے تھے۔26 جون 2020کو تہران کے مشرق میں واقع پارچین میں فوجی اور اسلحہ کے اڈے پر دھماکا ہوا تھا۔ یہ دھماکا بھی اس بیس سے باہر گیس کے اخراج کے نتیجے میں ہوا تھا۔



