تلنگانہ کی خبریں

ایس ایس سی و انٹر نتائج کے مئی کے تیسرے ہفتے میں اعلان کا امکان

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ایس ایس سی و انٹرمیڈیٹ نتائج جاریہ ماہ کے تیسرے ہفتہ میں جاری کئے جانے کا امکا ن ہے۔ڈائرکٹرسرکاری امتحانات کے مطابق ایس ایس سی نتائج کی تیاری کا عمل شروع کردیا گیا اور ان کے داخلی نشانات جو اساتذہ دیتے ہیں کی بنیاد پر تیار کئے جا رہے ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ آئندہ ہفتہ نتائج کی اجرائی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ محکمہ تعلیم اور حکومت کی ہدایت کے مطابق ایس ایس سی نتائج کی تیاری جاری ہے اور اندرون ایک ہفتہ مکمل کرکے نتائج جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحانات 2021کیلئے جملہ 5لاکھ 21ہزار 393 طلبہ نے اندراج کروایا تھا ۔ کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے سبب امتحانات کے بغیر طلبہ کو اسکول میں اساتذہ کے نشانات کی بنیاد پر کامیاب کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔

محکمہ تعلیم کے عہدیداروں نے بتایا کہ ایس ایس سی کے ساتھ انٹرمیڈیٹ نتائج کی تیاری کا عمل جاری ہے اور انٹر سال اول نشانات کی بنیاد پر سال دوم کے نشانات دینے کا جائزہ لیا جا رہاہے ۔ اسی طرح انٹر سال اول طلبہ کو سال دوم میں پروموٹ کرنے کے ساتھ انہیں نشانات دینے پر غور کیا جا رہاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button