
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)دہلی کے ایک اہم اسپتال ، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) نے کورونا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر او پی ڈی کی سہولیات بند کردی ہیں ، یہاں صرف ٹیلی میڈیسن کی سہولت دستیاب ہے۔ باقاعدہ اسپتال میں داخلہ بھی ابھی بندہے ، سرجری بند ہے یہ انتظام ابھی دو ہفتوں کے لیے ہے جس کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اہم بات یہ ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے ، ایمس نے 8 اپریل سے سرجری کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس مہینے کے شروع میں ایمس نے بیرونی مریضوں کے لیے رجسٹریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ ایمس انتظامیہ نے بتایا کہ یہ فیصلہ کورونا کی وباکے پھیلنے والے کمیونٹی کے امکان کو کم کرنے کی ضرورت کے پیش نظر لیاگیاتھا۔اہم بات یہ ہے کہ کرونا کیسوں میں اضافے کے سبب اروند کجریوال حکومت نے ملک کے دارالحکومت میں چھ روزہ منی لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



