بین ریاستی خبریں

ایم پی جبل پور : آکسیجن کی قلت گلیکسی اسپتال میں پانچ کرونا مریض فوت

بھوپال:(اردودنیا.اِن) کرونا وائرس کے تباہی کی وجہ سے پورے ملک میں آکسیجن کی قلت در پیش آئی ہے ۔اسی آکسیجن کے پیش نظر مدھیہ پردیش کے جبل پور سے بھی افسوسناک واقعہ پیش آگیا ہے ۔ کئی جگہوں پر آکسیجن کی قلت کے باعث اموات کے دوران مدھیہ پردیش کے جبل پور میں گلیکسی اسپتال کے کوووارڈ میں پانچ مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔

پولیس نے اس بارے میں اطلاع دی ہے ۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ذمہ دار نے الزام لگایا کہ اسپتال میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مریضوں کی موت ہوگئی۔ ابھی تک اس معاملہ میں ابھی تک اسپتال کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ بتادی کہ مدھیہ پردیش کے کئی اضلاع میں آکسیجن کی کمی ہے۔مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اموات اسپتال میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہوئی ہیں ۔

وہیں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ریاست کو ملنے والے آکسیجن ٹینکروں کو مسلسل ٹریک کیا جائے ، ہمیں تمام وسائل کو پوری طرح سے استعمال کرنا ہوگا۔اپنی رہائش گاہ پر شیو راج سنگھ نے کہا کہ ریاست کے صنعتی اکائیوں سے پائے جانے والے امکانات کی کھوج کریں اور آکسیجن کنسٹریٹر کی موجودگی میں بھی اضافہ کریں۔ آکسیجن کی فراہمی کے سلسلے میں مرکزی حکومت سے رابطہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button