
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے اترپردیش میں رائے بریلی کے ضلعی افسر سے کہا ہے کہ وہ اپنے پارلیمنٹ کے حلقہ انتخاب میں کورونا وبا سے نمٹنے اور عوام کوراحت فراہم کرنے کے لیے رکن پارلیمنٹ فنڈ میں بچی ہوئی رقم خرچ کریں۔سونیاگاندھی نے ڈسٹرکٹ آفیسر کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ انہیں رائے بریلی کے چیف ڈویلپمنٹ آفیسر نے رواں سال 2 جنوری کوبتایاتھا کہ ایم پی فنڈ میں 1.17 کروڑ روپے باقی ہیں۔
انہوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر سے کہاہے کہ وہ لوگوں کو کورونا وبا سے بچانے کے لیے سامان کی خریداری اور دیگر ضروریات کے لیے پوری رقم رائے بریلی میں صرف کریں۔سونیا گاندھی 2004 سے رائے بریلی سے لوک سبھاممبرہیں۔



