بین ریاستی خبریں

ایم پی : کنگنا رنوت کی شوٹنگ میں ہنگامہ آرائی

ایم پی : کنگنا رنوت کی شوٹنگ میں ہنگامہ آرائی


بیتول: (اردودنیا.اِن)مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع میں اداکارہ کنگنا رونوٹ کی شوٹنگ کے دوران کافی ہنگامہ ہوا۔ کانگریسی کارکنان نے جمعہ کے روز کول ہینڈلنگ پلانٹ کے مرکزی دروازے پر مظاہرہ کیا اور بیری کیڈنگ توڑ ڈالی۔ یہاں فلم دھاکڑ کی شوٹنگ چل رہی تھی ۔ پولیس نے لاٹھی چارج کرنے سے دریغ نہ کیا۔

شوٹنگ اسپاٹ کی بیری کیڈنگ توڑدیئے گئے ، پولیس کا لاٹھی چارج

اس میں ضلع خواتین کانگریس کی صدر سیما اتولکر سمیت متعدد کارکن زخمی ہوئیں۔ کانگریس کارکنان ٹوئٹ پر کنگنا سے معافی مانگ رہے تھے ، جس میں انہوں نے کسانوں کو دہشت گرد کہا تھا۔ہنگامہ کے دوران کنگنا ریسٹ ہاؤس میں تھیں۔ یہاں آنے سے قبل پولیس نے انہیں روک دیا تھا۔ کانگریسی کارکنان کا کہنا ہے کہ اگر کنگنا نے معافی نہیں مانگی ،تومزید احتجاج کیا جائے گا۔

کانگریس نے فلم شوٹنگ روکنے کی دھمکی بھی دی۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر پولیس نے سکیورٹی سخت کردی تھی۔کانگریسی کارکنان پر لاٹھی چارج کے بعد کانگریس آئی ٹی سیل کے ضلعی صدر بھوشن کانتی نے انتظامیہ کو الٹی میٹم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداکارہ کنگنا رونوٹ کے خلاف 48 گھنٹوں کے اندر ایف آئی آر درج کروائی جائے ، بصورت دیگر تحریک چلائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button