بین ریاستی خبریں

ایک سال میں ممبئی شہر کی شکل و صورت بدل جائے گی : نگراں وزیر اسلم شیخ

ممبئی: ( اردودنیانیوز ) ممبئی شہر کی شکل و صورت ایک سال میں بدل جائے گی اور بہت سے بڑے ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کا ریاستی حکومت کا منصوبہ ہے مذکورہ خیالات کا اظہار ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے کیا۔ گذشتہ کل منترالیہ میں ممبئی میونسپل کارپوریشن کے اعلی عہدیداروں اور ماہرین کی موجودگی میں ممبئی کے ترقیاتی کاموں سے متعلق ایک پریزنٹیشن نگراں وزیر اسلم کے سامنے پیش کیا گیا۔

منترالیہ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ممبئی شہر کی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بہت سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلم شیخ نے کہا کہ ممبئی شہر ملک کی اقتصادی راجدھانی ہے روزی روٹی کی تلاش میں ملک کی مختلف ریاستوں سے لوگ ممبئی آتے ہیں ہم دونوں نگراں وزراء کا فرض ہے کہ وہ اس شہر کو بنیادی سہولتیں فراہم کریں۔ لہٰذا مضافاتی علاقوں کے نگراں وزیر آدتیہ ٹھاکرے اور میں اس شہر کی منصوبہ بند ترقی کے لئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ممبئی شہر کے ٹریفک کے مسائل کو ختم کرنے کے لئے شہر بھر میں ٹوکیو طرز کا سگنل سسٹم ، پانچ نئی سڑکیں ، پانچ نئے بیت الخلاء ، دو نئے فلائی اوور ، چار کھاؤ گلی اور معتدد فٹ پاتھ کو تعمیر کیا جائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے میونسپل فنڈز کے علاوہ سی ایس آر فنڈز کو بڑے پیمانے پر استعمال کیا جائے گا۔ اسلم شیخ کے مطابق صرف ڈی وارڈ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے تقریبا 30 کروڑ روپئے کا منصوبہ ہے۔ جن میں گرگاؤں ، ورلی ، مہالکشمی مندر ، حاجی علی کے اہم عوامی مقامات شامل ہیں۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ سیاحتی مقامات کی تجدید کاری اور ان کو درکار سہولیات پر خصوصی توجہ دی جائے گی نیز چرچ گیٹ ریلوے اسٹیشن جیسے اہم ریلوے اسٹیشنوں کے باہری حصوں کو خوبصورت بناکر ممبئی شہر کو ایک نیا رنگ دینے کا کام کیا جائے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button