ایک سو امریکی سینیٹرز ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی کارروائی کریں گے
واشنگٹن:(ایجنسیاں)کیپٹل ہل پر حملہ کرنے کے اکسانے کے الزام میں بہت کم امکان ہے کہ امریکی سینیٹ کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جرم عائد کیا جائے۔ تاہم ان کے دوسرے مواخذے کی سماعت مکمل ہونے تک ان کی قانونی مشکلات ختم نہیں ہوں گی۔ خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیو یارک سابق پراپرٹی ٹائیکون جو اپنے فلوریڈا کے گھر پر مقیم ہیں،
قانونی نظام ان کے لیے اجنبی نہیں۔ وکیلوں کی فوج کے ساتھ طویل عرصے سے اپنا دفاع کرتے آئے ہیں اور مقدموں کے دوران اپنے مخالفین پر بھی حملہ کرتے ہیں۔سابق امریکی صدر کو ایک مجرمانہ مقدمے کا بھی سامنا ہے، جس کی سربراہی مین ہیٹن کے پراسیکیوٹر سائرس وینس کر رہے ہیں۔ وہ سابق امریکی صدر سے آٹھ سالوں کے ٹیکس گوشوارے وصول کرنے لیے قانونی جنگ لڑ رہے ہیںریاستی سطح کی تحقیقات میں ٹیکس چوری، انشورنس اور بینک فراڈ کے ممکنہ الزامات کی بھی شامل ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پراسیکیوٹر سائرس وینس کے دفتر کے تفتیش کاروں نے حال ہی میں ڈوئچے بینک کے ملازمین سے انٹرویوس کیے ہیں۔ جس نے سابق صدر اور ان کے ادارے کے مدد کی۔ انہوں نے ایک انشورنس ادارے کے عملے سے بھی تحقیق کی ہے۔ نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز جو کہ ایک ڈیموکریٹ ہیں، وہ بھی ان الزامات کی تحقیقات کر رہی ہیں۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے کیپٹل ہل پر حملہ کرنے کے لیے ہجوم کو اکسایا
انہوں نے سابق صدر کے وکلا کی مخالفت کے باوجود ان کے بیٹے ایریک ٹرمپ سے بھی انٹرویو کیا ہے اور ان سے خاندان کی جائیداد کے کچھ دستاویز بھی حاصل کیے ہیں۔ اگر صدر ٹرمپ پر جرائم ثابت ہوتے ہیں تو ان کو قید ہونے کا خطرہ ہوگا۔ وفاقی جرائم کے برعکس ریاست کی سطح پر ہوئے جرم کو صدر معاف نہیں کر سکتا۔اب جبکہ صدر جو بائیڈن نے ریپبلکنز کے ساتھ مفاہمت کا عہد کیا ہے تو اس بات کا امکان ہے
مجرمانہ قانونی کارروائی میں مداخلت نہیں کریں گیروبرٹا کپلان جو کہ ایک وکیل ہیں، ٹرمپ کے خلاف تین مقدموں کی پیروی کر رہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اگر سابق صدر کیخلاف کارروائی کی گئی تو وہ اس اصول کی پاسداری ہوگی کہ کوئی بھی امریکہ میں قانون سے بالاتر نہیں۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی آئندہ ہفتے منگل کو شروع ہو رہی ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکہ میں پہلی بار ایک سو سینیٹرز ایک صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز کریں گے۔ سابق امریکی صدر نومبر کے انتخابات میں شکست سے انکار کرتے رہے ہیں۔
۔یہاں ایسے واقعات کا ذکر کرتے ہیں جس کی وجہ سے سابق صدر کا مواخذہ ہو رہا ہے۔




